جمعرات 12 مارچ 2026 - 23:33
کراچی: یومِ علیؑ کے مرکزی جلوس میں ہزاروں عزاداروں کی باجماعت نمازِ ظہرین، فلسطین و ایران کے حق میں احتجاج

حوزہ/ کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام مرکزی جلوسِ یومِ علیؑ کے موقع پر ایم اے جناح روڈ پر عزادارانِ امیرالمومنینؑ کے لئے باجماعت نمازِ ظہرین کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہزاروں عزاداروں نے مولانا اصغر شہیدی کی اقتدا میں نماز ادا کی اور فلسطین و ایران کے حق میں جبکہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی جلوس یوم علیؑ میں عزاداران امیرالمومنینؑ کیلئے باجماعت نماز ظہرین کا اہتمام ایم اے جناح روڈ پر کیا گیا، جس میں ہزاروں عزاداران امیرالمومنینؑ نے مولانا اصغر شہیدی کی اقتداد میں باجماعت نماز ظہرین ادا کی، نمازیوں کی سہولت کیلئے عارضی وضو خانے کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔

دورانِ نماز ظہرین نمازی عزاداران امیرالمومنینؑ نے شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور نئے رہبر معظم انقلاب آیت اللہ سید مجتبیٰ حیسنی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا کر تجدید عہد وفا بھی کیا۔ نماز ظہرین کے بعد عزاداران امام علیؑ نے فلسطین و ایران کے حق میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا۔

اس موقع پر امریکی و اسرائیلی پرچموں کو نذر آتش کیا اور فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے امریکا، اسرائیل اور انکے حواریوں سے نفرت کا اظہار کیا، جبکہ فلسطین، لبنان اور یمن کے حق میں نعرے بلند کیے۔ اس موقع پر امامیہ اسکاؤٹس نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha